Thursday, 23 May 2019

              ہواوے کمپنی  کا امریکہ کو منہ توڑ جواب دینےکا فیصلہ


امریکہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کی بنا پر ہواوے کمپنی کو مکمل طور پر بندکیےجانے پر اور گوگل اور اینڈرایڈ سمیت تمام اداروں کو اس سے تمام تعلق ختم کیے جانے پر ہواوے کی طرف سے سخت قسم کا ریکشن سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ موجودہ حالات میں تو ہواوے کمپنی نے اپنا اپریٹنگ سسٹم متعارف کروا کے اپنے صارفین کو مشکل سے بچا لیا ہے لیکن آنے والے وقت میں مزید       مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں                                                                        ۔  
جیسا کہ تصور کیا جانے لگا ہے کہ ہواوے کمپنی پر لگاِِئ جانے والی 
پابندیاں صرف اور صرف امریکی اور چائینہ پراکسی وار کا نتیجہ ہے اور اسی وجہ سے چائینہ کی جانب سے سخت ردعمل لگاتار سامنے آ رہا ہے۔ بیشترچائینہ کے لوگوں نے ایپل فون کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا ہے اور امریکی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے امریکی معیشیت مشکل سے دوچار ہے ۔کئی چائینیز نے ایپل فون کو بطور احتجاج سڑکوں پر توڑنا شروع کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ایپل کو بھاری نقصان کا اندیشہ ہے۔

گوگل کے ایپ سٹور کے بجائے اگر ہواوے اپنا ایپ سٹور اچھی طرح سے اگر دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ چائینہ امریکہ کو پیچھے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور ناکامی کی صورت مِیں چائینہ کو معیشت کے ساتھ ساتھ اپنی ساکھ بچانا مزید مشکل ہو سکتا ہے ۔ دیکھنا اب یہی ہے کہ موجودہ چیلنج کو چائینہ کیسے لیتا ہے اور اس کا کیا حل نکالتا ہے۔      

              ہواوے کمپنی  کا امریکہ کو منہ توڑ جواب دینےکا فیصلہ امریکہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کی بنا پر ہواوے کمپنی کو مکمل طور ...